کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ معاشی بحران کا حل آئی ایم ایف نہیں بلکہ حل صرف کراچی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ صرف کراچی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے، چند دنوں میں اس بارے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی بجٹ تجاویز سے وفاق فائدہ اٹھائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاہور میں سرکلر ریلوے ہے تو کراچی میں کیوں نہیں؟ کراچی میں ٹرین چلنی چاہیے، شہر میں 1951ء کے بعد کوئی جامعہ نہیں بنی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات تجاویز پر مشتمل تھی، ملاقات میں بجٹ میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال پر بات ہوئی، بجٹ میں عام آدمی پر براہ راست ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے۔ وفاقی حکومت کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
معاشی بحران کا حل آئی ایم ایف نہیں ‘متحدہ وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
Jun 02, 2024