اعظم کے بجائے رضوان سے کیپنگ کرائی جائے‘سابق کپتانوں کا مشورہ 

Jun 02, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست اور قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان راشد لطیف اور  رمیز راججہ نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ محمد رضوان سے کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اعظم خان کا ہے، ٹیم کے پاس 2وکٹ کیپر عثمان اور محمد رضوان ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وکٹ کیپنگ سینئر کھلاڑی سے کروائی جائے کوئی ایسا پلیئر وکٹ کیپنگ کرے جو گیم کو پیچھے سے دیکھے، رضوان پچھلے 4سال سے گیم کو پیچھے سے چلارہے تھے اب آپ نے وہ کارڈ ہی ہٹا دیا۔ کسی بھی ٹیم کے کپتان کو سب سے زیادہ ضرورت وکٹ کیپر کی ہوتی ہے،کوئی بھی کھیل چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، اگر اس میں کمیونیکیشن مسنگ ہے تو آپ کیسے کھیلیں گے۔ آپ نے پہلے اوپنرز کی جوڑی غلط توڑی، پھر وکٹ کیپنگ رضوان سے لے لی گئی، سپنرز میں تبدیلی کی گئی ہم ٹیم کو ہارتے ہوئے ہی دیکھ رہے ہیں۔ سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کا بطور اوپنر آنا خوش آئند ہے لیکن رضوان سے وکٹ کیپنگ کرائی جائے، اعظم خان کو نکال کر آل راونڈر کھلایا جائے۔ سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابر ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں، ہمیں مڈل آرڈر میں ایسا بیٹر چاہیے جو سٹرائیک تبدیل کر سکے اور بابر ہمارے لیے بہترین آپشن ہے۔

مزیدخبریں