لاہور(سپورٹس رپورٹر) سعودی عرب کے النصر کلب کے سٹرائیکر پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو الہلال کے ہاتھوں کنگز کپ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ ہفتے کے روز الہلال نے سربیا کے الیگزینڈر مترووک کے ذریعے پہلے برتری حاصل کی۔ میچ پنالٹی ککس تک پہنچا جس نے چیمپئن شپ میں الہلال کی فتح کا اعلان کیا، جس کے بعد رونالڈو متبادل کھلاڑیوں کے بینچ پرجانے سے پہلے میدان میں بیٹھ گئے اور ٹائٹل نہ جیتنے کے دکھ میں مسلسل روتے رہے۔