لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز آج سے کر رہی ہے۔ ڈیلاس پہنچنے اور ایک دن کے آرام کے بعد قومی کرکٹرز مقامی وقت کے مطابق شام 4 سے 7 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔ڈیلاس پہنچنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آرام کیا، قومی کرکٹرز پہلا ٹریننگ سیشن آج اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کریں گے۔ یہ پریکٹس سیشن تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔