لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ملک شہباز احمد صدر، چوہدری احتشام اکمل چچی سیکرٹری جنرل اور محمد انصر خازن کے عہدہ پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پنجاب ماس ریسلنگ کے صدر نواب فرقان خان نے کی۔ پنجاب بھر کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کا انتجاب عمل میں لایا۔ سابق صدر نواب فرقان اور انکے سیکرٹری نے گذشتہ چار سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری احتشام اکمل نے کہا کہ پریزیڈنٹ نواب فرقان خان اور تمام ڈویژنل سیکرٹریز کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ۔ انشاء اللہ بہت جلد خصوصی شیڈول مرتب کیا جائیگا جس کے تحت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیساتھ ساتھ ان کیلئے خصوصی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائیگا جس کے تحت بہت جلد پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ‘انٹر سکول ماس ریسلنگ چیمپئن کا انعقاد کروایا جائیگا۔