لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے جنگلات میں آگ کے واقعات کے گزشتہ برس سے89فیصد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جوکہ گزشتہ برس2023 میں جنوری سے مئی میں 199تھے اور اس سال جنوری سے مئی میں 377 ہیں۔انہوں نے آگ کی فوری نشاندہی، موثر فائر فائٹنگ اورآگ پر کنٹرول کیلئے منظم اور مربوط کوششوں کی تاکید کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے مری، چکوال، نارووال اور راولپنڈی کے ریسکیو فائر فائٹرز کی بھی تعریف کی جنہوں نے شدید موسم، آگ کے شعلوں اور دم گھٹنے والے دھوئیں میں کئی دنوں کی کوششوں سے جنگل کی ان چیلنجنگ آگ پرر یسپانس کرتے ہوئے کنٹرول کیا۔ڈاکٹر رضوان نے یہ بیان پنجاب کے تمام اضلاع کے ماہانہ ایمرجنسی ڈیٹا اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا آگ کے واقعات میں 89فیصد اضافہ پر اظہار تشویش
Jun 02, 2024