لاہور(نامہ نگار) مصری شاہ میں ایک شخص نے کال کی کہ میری آٹے کی دوکان پر چار ڈاکو گھس آئے ہیں،پولیس مدد کرے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی تو پتا چلا کہ کالر کا اپنے محلے داروں سے گلی میں پانی لگانے پر جھگڑا ہوا اور اس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کردی۔مصری شاہ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم جاوید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔