لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ پولیس نے پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والے 2 پتنگ ساز گرفتار کر لئے ہیں۔ایس ایچ او مصری شاہ سب انسپکٹر روما ن نے کارروائی کرتے ہوئے کارخانے پر چھاپہ مار کر پتنگ فروشی کے مرتکب 2ملزمان گرفتار کرلئے، دوران گرفتاری ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں جاوید اور قیصر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی200 تیار پتنگیں 500 سے زائد پتنگیں تیار کرنے کا خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔