لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی اب تک 12 ہزار 860 شکایات موصول ہوئیں۔خواتین کی شکایت پر1ہزار 129 کیسز میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔کْل کیسز میں سے 8 ہزار 544 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔2 ہزار 666 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،521 کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔