ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں سے ملاقات 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کا میٹ دی فورس پروگرام کے تحت پولیس جوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔کانسٹیبلری پولیس فورس کا بڑا اور اہم حصہ ہے۔ایماندار اور فرض شناس اہلکارپولیس فورس کا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹ دی فورس پروگرام کے تحت پولیس اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔تمام تھانوں کے اہلکارو ں سمیت ڈولفن سکواڈ،ایلیٹ فورس،اے آرایف کے جوان بھی شریک ہوئے۔پولیس اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ پولیس افسران و جوان ویلفیئر اور ذاتی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے والے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کی جاتی رہے گی۔ اچھے کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن