لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سرگودھا پولیس نے "جو ہو ذوق یقین پیدا " کے اصول پر عمل کرکے بروقت کروائی کرکے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچایا، سینئر کمانڈ سے کانسٹیبل لیول ہر افسر و اہلکار نے غیر معمولی جرات، بہادری، پروفیشنل ازم سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل انیس الرحمان کو شدید پتھراؤ کے باوجود ریسکیو 1122 کی گاڑی میں متاثرہ شہری کو بچانے پر ہیروقرار دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بروقت کاروائی، ثابت قدم رہنے پر سرگودھا پولیس کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔ ہمارے ہیروز کی شاندار کارکردگی نے سول سوسائٹی، تمام مکاتب فکر کی نظر میں پنجاب پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کیا جو قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں مشتعل ہجوم سے شہریوں کی جان بچانے والے سرگودھا پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او، ڈی پی او سمیت سرگودھا واقعہ کے ہیروز کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔
سرگودھا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بڑے سانحہ سے بچایا : آئی جی پنجاب
Jun 02, 2024