خاتون کواسلحہ کے زور پر نکاح کیلئے مجبور کرنیوالاملزم گرفتار

Jun 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ مغلپورہ پورہ کے علاقے میں ناجائز اسلحہ کے زور پر عورت کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 کی کال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ نسیم خان کی پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر بروقت کاروائی کر کے ملزم اکبرکو گرفتارکر لیا پے۔ملزم ناجائز اسلحہ کے زور پر لڑکی کو نکاح کیلئے مجبور کر رہا تھا جس کو 15 کی کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں