قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او آفس قصور میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں،ایس پی انویسٹی گیشن شاہدخاں چدھڑ،تین تھانوں کے ایس ایچ اوز، مدعی مقدمات اور صحافیوں سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، تقریب کے دوران ڈی پی او قصور نے برآمد ہونیوالے مال مسروقہ میں نقدی7 لاکھ روپے،2 کاریں مالیتی 80 لاکھ روپے،23 موٹرسائیکل،3 رکشہ، 20 مال مویشی، 15 موبائل اور دیگر قیمتی سامان کل مالیتی تقریباً 2 کروڑ روپے ہے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ سامان واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع قصور کو ڈرگ فری بنانے کی خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا،ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے، گزشتہ 15روز کے دوران83 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے مزید کہا کہ ضلع قصور کی عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔
قصور: ڈی پی او آفس میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب
Jun 02, 2024