قصور (نمائندہ نوائے وقت) مصطفی آباد پولیس نے آصف ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکلیں، دو لوڈر رکشے،ایک لاکھ روپے نقدی، ناجائز اسلحہ و موبائل فونز بر آمد کر لئے گئے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیٰسی خاں سکھیرا کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حسن عمران سید نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے آصف ڈکیت گینگ کے دو ارکان عمران جٹ اورغلام محمد کو گرفتار کرکے چار موٹر سائیکلیں، دو لوڈر رکشے، ایک لاکھ روپے ، پانچ موبائل فونز و ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا، ملزمان کا سرغنہ آصف جٹ چند روز قبل پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر پکڑا گیاتھا۔