ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 

Jun 02, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان، ڈی او انڈسٹریز، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 27تا 31مئی کے دوران 11ہزا ر489انسپیکشنز کی گئیں 1001خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 10 لاکھ 90 ہزار 500 روپے جرمانہ‘ 26 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 272 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں