سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل اور گردو نواح میں ٹھٹھی مائینر کی ٹیلوں پرنہری پانی نہ پہنچنے پر کا شتکاروں کا احتجاج۔با اثر افراد نے محکمہ انہار کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے نہروں سے پانی چوری کرنا روز کا معمول بنا لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے کسان رہنماوں عبدالرحمان، عبدالناصر، احمد جمال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے کہا کہ سرائے مغل ، جمبر کلاں، ٹھٹھی اوتاڑ، خانکے موڑ اور گردونواح کا سب سے اہم اور دیرینہ مسئلہ نہروں کی ٹیلوں پر زرعی رقبہ کی کاشتکاری کیلئے پانی کا ہے۔ راجباہ نیاز بیگ سے نکلنے والا ٹھٹھی مائنر کی ٹیلوں پر واقع دیہات جمبر کلاں ،ٹھٹھی اوتاڑ خانکے موڑ،اور دیگر درجنوں دیہات کے ٹیلوں پر واقع کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ٹیلوں پر پانی پہنچائیں اور موگے توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرائیں ۔
سرائے مغل: ٹھٹھی مائینر کی ٹیلوں پر نہری پانی نہ پہنچنے پر کا شتکاروں کا احتجاج
Jun 02, 2024