بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے: یاسر اقبال گوپے  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی رہنما رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، شدید گرمی میں بار بار بجلی کے چلے جانے سے معصوم بچے اور ضعیف العمر لوگ متا ثر ہورہے ہیں، ملک میںغیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ عذاب سے کم نہیں حکمران اس کے خا تمے کیلئے اقدامات کر یں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا کہ کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر میں عوام کی زندگی کے امور بڑے متاثر ہورہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن