گوجرانوالہ:نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک وحشیانہ تشد دکے بعد قتل  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کو نامعلوم ملزمان نے وحشیانہ تشد د کرکے قتل کردیا، مقتول کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک سردار ظہور احمد اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اس دوران تین نامعلوم ملزمان نے اندر داخل ہو کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیااس بارے علم ہونے پر اعلی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مقتول کو ملزمان نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا ہے ،مقتول سے ملزمان 26لاکھ روپے کا مطالبہ اور تشدد کرتے رہے ،ملزمان ڈی وی آربھی ساتھ لے گئے ہیں،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن