کامونکی(نمائندہ خصوصی)گیس کے بل کے تنازعہ پر ہمسایہ نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نکی منڈی کی معصومہ بی بی اور اْسکے ہمسایہ رضوان میں گیس کے بل کا تنازعہ چل رہا ہے گذشتہ روز اسی بناپر رضوان نے معصومہ بی بی کے گھر میں گھس کر معصومہ اوراْسکے بیٹے حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔