گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ و سٹا رٹریول شیخوپورہ روڈ کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے افسران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے متحرک،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا جنرل بس سٹینڈ و سٹا رٹریول شیخوپورہ روڈ کا دورہ ،اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفی انصار ی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ مسافروں تک ضرور پہنچایا جائے گا۔ عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کی صورت میں کمپنی اور اڈا مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔کرایوں میں کمی کے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیںاس موقع پر ٹرانسپورٹرزنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اور کوشاں ہیں،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں کی قیمتوں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد مسافر گاڑیوں میں مقرر کردہ کرایہ جات، اوور چارجنگ کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن