گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں ڈسٹرکٹ بناولٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران بھی شریک تھے اجلاس میں مجموعی طور پر 1429کیسز جن میںفوت شدہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ گرانٹ کے 40کیسز،ماہانہ امداد کے 7کیسز،سکالرشپ گرانٹ برائے سال 2023-24کے 657کیسز،سکالر شپ گرانٹ برائے سال 2022-23 کے 91کیسز، شادی گرانٹ کے 362کیسز، تجہیز و تکفین گرانٹ کے 272کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام ممبران کی رائے سے تمام کیسز کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)نے بناولنٹ فنڈزبرانچ کو فوری چیک تیارکرنے اور حقداران تک پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کردیں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین کا حق ہے جو ان تک بروقت پہنچانا متعلقہ محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہے۔
گوجرانوالہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت بناولٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس
Jun 02, 2024