انسپکٹر عابد باکسر ‘ شریک ملزمان کیخلاف ٹرائلز کی کارروائی 14 جون تک ملتوی

Jun 02, 2024

لاہور(خبرنگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالدارشد نے بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ، پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے کیس کی سماعت کی ،سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر اور شریک ملزمان کیخلاف ٹرائلز کی کارروائی 14 جون تک ملتوی کر دی،پراسیکیوشن نے عابد باکسر اور دیگر کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے،پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم عابد باکسر سے سرکاری کلاشنکوف برآمد ہو چکی ہے ، سابق انسپکٹر عابد باکسر کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں