حکومت دودھ پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کیلئے کوشاں :رانا تنویر 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے اور حکومت پاکستان دودھ پیداواری کرنے صلاحیت کو مزید آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس اور فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روزسٹی کیمپس میں دودھ کے عا لمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت وفا قی وزیر برا ئے نیشنل فو ڈ سکیو رٹی اینڈ ریسرچ را نا تنویر حسین نے کی وفاقی وزیررا نا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک اور ایگریکلچر سیکٹرز دونو ں ہی انتہا ئی اہمیت کے حا مل ہیں جو نیشنل جی ڈی پی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملکی اکا نو می کے مسا ئل کو حل کرنے کیلئے لا ئیو سٹاک سیکٹر میں بے حد پو ٹینشل مو جود ہے اورحکو مت پاکستان دودھ کی پیداوار اور گوشت کی ایکسپو رٹ کوبڑ ھانے کیلئے لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے جس سے ناصرف ملک کی بڑ ھتی ہو ئی آ بادی کی ڈیما نڈ کو پوراکیا جاسکے گا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن