لاہور(خصوصی نامہ نگار)مناظر کبیر مفتی محمد عابد جلالی کا چوتھا سالانہ عرس 08 جون کو منعقد ہو گا۔تحریک لبیک یارسول اللہؐ و تحریک فکر رضا کے زیر اہتمام مناظر کبیر حضرت مفتی محمد عابد جلالی کے چوتھے سالانہ عرس مقدس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی۔ انہوںنے کہا مفتی محمد عابد جلالی کی غلبہء حق کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔