لاہور(لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی چیئرپرسن شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے حال ہی میں ترکیہ کی اوکان یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔یہ سمپوزیم مختلف عالمی مسائل پر مرکوز تھا جس میں ڈاکٹر لبنیٰ ظہیرنے پاکستانی میڈیا میں خواتین کی نمائندگی کے اہم موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے میڈیا میں خواتین کی تصویر کشی کے حوالے سے پاکستان کی ترقی پسندانہ پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے بین الاقوامی سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کی
Jun 02, 2024