لاہور(نامہ نگار)انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد نے پی آئی اے میں اسیشنل سروسز ایکٹ کے ذریعے مارشل لاء کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ ایک پریس کانفرنس سے ڈر کے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا۔ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایکٹ کو فی الفور ختم کیا جائے۔