حکومت نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز کو رد کرے:خالد مسعود سندھو  

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے نیپرا کی جانب سے 3 روپے سے زائدبجلی مہنگی کرنے کی تجویز پر رد عمل میںکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ظلم،زیادتی اور ناانصافی ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے اور نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرے۔ملک میں پہلے ہی دن بدن بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کیساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔ دریں اثناء پاکستان مرکزی مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کے صدر شیخ فیاض نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ عیدالاضحی کے موقع پر ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ لاہور کے تمام پی پی صدور اور جنرل سیکریٹریز کو اہداف تقسیم کیے گئے ہیں۔ یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیگی جو علاقے میں موجود غریب اور متوسط طبقے تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گی۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا نعرہ لیکر میدان میں آئی ہے۔ اس وطن کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے۔ چوہدری محمد سرور اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا شہر کے مین چوکوں اور چوراہوں میں دعوت طعام کا انتظام کریں گے۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے کھانا پہنچاکر عید الضحیٰ کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...