لاہور جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش 

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں ہفتہ کے روز خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کاہنہ نو لاہور کا رہائشی فیکٹری ورکر شہزاد نامی شخص کی 26 سالہ بیوی کلثوم کو گزشتہ روز ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈاکٹر فاطمہ اورڈاکٹر بشر یٰ پر مشتمل ٹیم نے بلا تاخیر زندگی علاج معالجہ شروع کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچے ماں سمیت رو بصحت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن