ایف سی سی یو کی پہلی بین الاقوامی نفسیاتی کانفرنس ،عالمی ماہرین کی شرکت 

Jun 02, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) ایف سی سی یو نے پہلی بین الاقوامی نفسیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا، ذہنی صحت کے مستقبل کو تشکیل دینے کیلئے عالمی ماہرین کو اکٹھا کیا۔پہلی بین الاقوامی نفسیاتی کانفرنس، نفسیاتی محققین، ماہرین اور مفکرین کا ایک اہم اجتماع، 29 سے 31 مئی، 2024 تک فورمین کرسچن کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) لاہور، پاکستان میں ہوا۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ’’نفسیات میں اختراعی، مستقبل اور اخلاقی طرز عمل‘‘ تھا، جس کا مقصد نفسیات اور ذہنی صحت کی حدود کی از سر نو وضاحت کرنا تھا۔30 مئی2024ء افتتاحی تقریب میں ریکٹر ایف سی سی یو ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن، اکیڈمک افیئرز ایف سی سی یو کے وائس ریکٹر ڈاکٹر ڈگلس ٹرمبل، فیکلٹی آف سوشل سائنسز ایف سی سی یو کے ڈین ڈاکٹر سکندر حیات، شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر آیئون سنیل، کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر سارہ شاہد سمیت مختلف شعبہ جات کے ڈینز اور انتظامی عملے کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ٹرمبل نے حاضرین سے خطاب کیا اور بتایا کہ نفسیات نے ایف سی سی یو میں ایک صدی مکمل کر لی ہے جس میں مسٹر رائس (ایک ماہر نفسیات) سال 1942 - 1950 کیلئے فارمین کرسچن کالج کے ابتدائی پرنسپلوں میں سے ایک ہیں۔ کانفرنس میں ڈاکٹر ڈینیئل کرسٹی، ڈاکٹر لیئرڈ ایڈمن، ڈاکٹر ونسینٹ ایگن، ڈاکٹر ہینک یو، ڈاکٹر ڈینس سوور، ڈاکٹر کرس ایونز، ڈاکٹر جیونگ ہو سیوک اور ڈاکٹر پیٹریشیا اومیڈین شامل تھے۔

مزیدخبریں