ایچ پی بی/لیور ٹرانسپلانٹ ،انٹروینشنل گیسٹرو اینٹرولوجی پر کامیاب قومی کانفرنس  

لاہور(نیوز رپورٹر)بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ نے 31 مئی اور یکم جون 2024 کو ہونیوالی ایچ پی بی/لیور ٹرانسپلانٹ اور انٹروینشنل گیسٹرو اینٹرولوجی پر اپنی قومی کانفرنس کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔ یہ تقریب، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں ہوئی۔ اس کانفرنس میں جگر کی بیماریوں اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں بصیرت اور ابھی تک ہونیوالی پیشرفت کا اشتراک کرنے کیلئے پاکستان بھر سے ہیلتھ کیئر کے پیشہ ور افراد، معروف میڈیکل پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شامل معزز ماہرین میں پروفیسر فیصل حنیف، معروف لیور ٹرانسپلانٹ سرجن، پروفیسر غیاث النبی طیب، ممتاز ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ، پروفیسر انوار اے خان، ڈاکٹر شازیہ عاصم وائس پریزیڈنٹ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹلز، سی او او بحریہ ٹاؤن وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) زاہد الیاس، پروفیسر محمد شہزاد انور ڈی جی فوٹا پروفیسر احسن وحید راٹھور وی سی،یو ایچ ایس، خواجہ عمران نذیر منسٹر پی اینڈ ایس ایچ ڈی، خواجہ سلمان رفیق منسٹر ایس پی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شامل تھے۔ پنجاب کے واحد نجی شعبے کے ہسپتال کے طور پر جو جگر کی پیوند کاری کی جامع خدمات پیش کرتا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ خطے میں جگر کی بیماریوں کے خصوصی علاج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے میں سب سے آگے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن