خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق کا دورہ مدر اینڈ چائلڈ کمپلیکس شیخوپورہ  

Jun 02, 2024

لاہور،شیخوپورہ(نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر اور صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے مدر اینڈ چائلڈ کمپلیکس شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزراء صحت نے صفائی کمپلیکس میں ستھرائی ستھرائی، ایئرکنڈیشنرز، ادویات کے سٹاک سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور فوکل پرسن دلبر حسین نے اس موقع پر صوبائی وزراء کو طبی سہولیات کی فراہمی اور خسرہ سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے میڈیاسے گفتگو میںکہا کہ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔ والدین اپنے بچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کا مقصد عوام تک طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہے۔ 

مزیدخبریں