قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سیملک وقوم کی بدنامی ہو
تمام ہم وطن پاکستانیوں کیلیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں
وہ پاکستانی سکول طائف میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ویلفیر قونصلر اور لنک آفیسر شیراز خان بھی انکے ھمراہ تھے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں طائف میں مقیم پاکستانیوں کیلیے بڑی خوش خبریاں لایا ھوں۔طائف والوں کا دیرینہ مطالبہ
اب سکول کی ڈبل شفٹ کو ختم کرکے ایک شفٹ میں تبدیل کردیا جائے گا۔سکول کیلیے الگ کھلی بلڈنگ کے انتظامات آخری مراحل میں ھیں
سکول منیجمنٹ کمیٹی کا قیام مکمل ھو چکا ھے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میری طبیعت ٹھیک نہ ھونے کے باعث طائف نہیں آسکا لیکن طائف ہمیشہ میرے لئے اہم ہے اور میں ہمیشہ طائف کمیونٹی کے معاملات کو دیکھتا ہوں خاص طور پر اسکول کے معاملات میں کمیونٹی کو مطمئن کرنا میرا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ معمولی مثائل ہر ادارے میں ھوتے ھیں امید ھے پرنسپل صاحب ان معاملات کو حل کرلیں گے۔
پاکستانی اسکول طائف دیگر پاکستانی اسکولز سے بہتر ھے ان کا سالانہ رزلٹ مملکت میں موجود پاکستانی سکولز جس میں جدہ اور ریاض جبیل وغیرہ شامل ہیں، لیکن ان سب میں طائف کی کارکردگی سب سے بہترین ہے۔جس پر ھمیں فخر محسوس ھوتا ھے۔اسکول کے اساتذہ کرام اس ادارے کے لیے واقعی بہتر اور مثالی کام کر رہے ہیں، طائف میں بہت سے اسکولز ہیں۔لیکن پھر بھی، دیگر ممالک کے والدین اپنے بچوں کے لیے اس اسکول کو ترجیح دیتے ہیں۔میرا وڑن اس اسکول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ہم اساتذہ کرام کی اسپانسرشپ پر بھی کام کر رہے ہیں اور یہ عمل جاری ہے اور انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا، ہم مزید پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے لیے نئے ویزے بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ طلباء کی پڑھائی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔قونصل جنرل نے کمیونٹی کے سوالوں کے جواب بھی دییے اس موقع پر سکول اور کمیونٹی کی بہتری کیلیے ریٹائر کرنل ڈاکٹر ذوالفقار علی ڈاکٹرایاز خان ڈاکٹر راعی احمد ڈاکٹر عارف نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر پرنسپل قیصر خان نے خطاب کرتے ھوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طائف کا سکول دیگر سکولز میں سے بہترین سکول ہے۔ دوسرے سکولز کی فیس کافی مہنگی ہیں۔
ہمارا اسکول ہمیشہ سے مملکت سعودی عرب کے تمام اسکولز میں سب سے بہترین رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ پوزیشنز حاصل کیں۔ تعلیم کے علاوہ، ھم ہمیشہ طلباء کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کوئیز کمپیٹیشن کراتے رھتے ہیں۔ جس میں ھمارے طلباء پورے مملکت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرتے ھیں۔یہاں ہمیشہ پاکستان کے قومی دنوں سے متعلق تمام تقریبات منعقد کی جاتی ھیں تاکہ طلباء کو پاکستان کے خصوصی قومی تہوار کے بارے میں بھی آگاھی ہو۔ہمارے اسکول کے طلباء ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے تمام پاکستانی اسکولز کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور مملکت کے تمام اسکولز میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں۔۔
اس کھلی کچہری میں انجینئر راجہ عامر خان فیاض احمد چانڈیو محمد اکرام بلال خان عثمان خان فخر عالم ڈاکٹر ریٹائرڈ کرنل ذوالفقار علی۔عماد خان چوھدری سرفراز احمد کے علاؤہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور کمیونٹی کی اعلیٰ شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔