پنجاب  میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز کل سے،40 ہزار ورکر زحصہ لیں گے

Jun 02, 2024

راولپنڈی((محبوب صابر/جنرل رپورٹر)پنجاب  میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز کل پیر 3جون سے ہو جائے گا مہم کے دوران 6 اضلاع میں 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،مہم میں 40 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے، صوبہ بھر کے ضلعی محکمہ صحت کے افسران کو پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ضلعی افسران مہم میں کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں،مثبت ماحولیاتی نمونے واضح کرتے ہیں کچھ بچے پولیو قطروں سے محروم ہیں،کسی بھی ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کی صورت میں نائب ضلعی صحت کے افسران کو ذمہ وار ٹھرا نے اورسرکاری افراد پر مشتمل ٹیمیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہناتھا کہ پولیو مہم میں ضلعی افسران کی پرفارمنس کا پرفارما فوری بنایا جائے جس کی بنیاد اہم اعشاریوں پر مبنی رکھی جائے۔

مزیدخبریں