راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے مریضوں اور انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں میسر صحت کی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال میں جاری تزین و آرائش کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر رنے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہسپتال میں دل کے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات میسر ہیں۔