اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے ،کسی بھی لااینڈ آرڈر کی صورتحال کوقابو کرنے اور دہشتگرد عناصر سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد کیا گیاتربیتی کورسز میں اینٹی رائٹ یونٹ ،کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ریڈ زون کے کمانڈوز نے حصہ لیا،تربیتی کورسز میں پولیس افسران نے امن وعامہ کے قیام، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت، شرپسند عناصر سے نبرد آزما ہونے ،انکی گرفتاریوں کو یقینی بنانے اور دہشتگرد عناصر سے نمٹنے کے متعلق تربیت حاصل کی،خصوصی تربیتی کورسز کے اختتام پر پولیس افسران نے مشقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خصوصی مشقوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی آئی جی لااینڈ آرڈرسمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،پولیس افسران نے امن وعامہ کے قیام، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت، شرپسند عناصر سے نبرد آزما ہونے اور انکی گرفتاریاں ، دہشت گرد عناصر سے نمٹنے اور ٹاور ریپیلنگ کی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا،انہوں نے آبی توپ اور دیگر تکنیک کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا،جس میں 06مختلف فارمیشنز کے ذریعے کسی بھی غیر قانونی مجمع کو منتشر کرنے کی صلاحیت کا بھر پورعملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔