تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے سے محصولات میں اضافہ ہوگا‘ ماہرین صحت

Jun 02, 2024

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)  صحت  سے متعلق کام کرنیوالی سماجی تنظیموں نے پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں 37 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ کھپت کو کم کیا جا سکے، آمدنی میں اضافہ ہو ۔ملک عمران احمد، کنٹری ریپریزنٹیشن کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز  نے کہا کہ تمباکو کے استعمال پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر اعلی تمباکو ٹیکس کی تاثیر، جیسا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے وکالت کی گئی ہے  ۔ہیومن ڈویلپمنٹ فانڈیشنکے چیف ایگزیکٹو آفیسر محبوب الحق نے کہا، "تمباکو پر ٹیکس لگانا سستی اور کھپت کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور موثر ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں