علاقائی کلچرل کی خوشبو عام کرنے کی ضرورت ہے  :ڈاکٹر مدثر مختار 

 اسلام آباد(وقائع نگار)ماجد منظور اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور پروفیسر ڈاکٹر مدثر مختار چیئرمین ماس کام اور میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ نمل کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر عشائیہ کے اہتمام پر کیا گیا ۔ماجد منظور اعوان اور ساجد منظور اعوان کی طرف سے سجائی محفل موسیقی میں علمی و ادبی  شخصیات کے ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  شامل ہوئے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے  شکیل درانی، پروفیسر منصور اکبر کنڈی ،سابق وی سی گومل یونیورسٹی ،بہادین زکریا یونیورسٹی، ڈائریکٹر ایف بی آر ثمر عباس، پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر شیر اعوان ہمدرد یونیورسٹی ،پروفیسر طاہر نعیم ملک نمل یونیورسٹی اور مقصود شاہین نے لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام کو بہت پسند کیا، زاہد اعوان ایف بی آر،  منصور باری، حامد عباسی اور دیگر احباب شامل نے کا کہنا تھا کہ دوستانہ ملاقاتیں علاقائی کلچرل کو متعارف کرنے کا بھی زریعہ بنتی ہیں۔ دنیا غزل کے روشن ستارے غلام علی کے شاگرد خاص احسان عقیل نے محفل لوٹ لی۔ڈاکڑساجد منظور اعوان نے بتایا مستقبل میں ملاقاتوں اور اسکی خوشبو پھیلائی جاتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن