حاجی یعقوب خان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون اٹک کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر حاجی یعقوب خان نے ضلع اٹک کے عوامی مسائل کے بارے میں گورنر پنجاب کو اگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے حاجی یعقوب خان کو یقین دہانی کرائی کہ اٹک میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا سب کا گورنر ہوں میرے لیے سب قابل احترام ہیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی یعقوب خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کا گورنر بننا ضلع اٹک کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے سردار سلیم حیدر خان بھی اٹک کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں حاجی یعقوب خان نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن