چکری(نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ا نجینئرعامر خٹک نے چکری روڈ کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ الپیال ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکری روڈ راجڑ سٹاپ کے مقام پر بننے والے فاطمہ الزہرہ زچہ وبچہ ہسپتال بھی گئے جہاں لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا سابق چیرمین بیت المال و ایم ڈی سویٹ ہوم چوہدری زمرد خان نے کمشنر راولپنڈی ا نجینئر عامر خٹک کو زیر تعمیر فاطمہ الزہرہ زچہ وبچہ ہسپتال کے حوالے سے بریف کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کرایا اس موقع پر ان کے ہمراہ برگیڈئیر ریٹائرڈ چوہدری جاوید الپیال, چوہدری حق نواز چوہدری ظفر اقبال اور راجہ اورنگزیب کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جہاں ان کی ملاقات دیگر ٹرسٹ ٹیم ممبران اور ہسپتال انتظامیہ سے کرائی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والا فا طمہ الزہرہ ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے جلد عوامی خدمت کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں اس علاقے کی عوام کو صحت کی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی اپنے خطاب میں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا کہنا تھا غریب عوام کی خدمت ہی اصل عبادت ہے جدید سہولیات سے آراستہ فاطمہ الزہرہ زچہ و بچہ ہسپتال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اس پسماندہ علاقے کی عوام کے لیے ہہ ہسپتال امید کی کرن ثابت ہو گا۔