مری،بجلی کی قیمتوںمیں اضافے نے عوام کے اوسان خطاکردئیے

Jun 02, 2024

مری(بیورو رپورٹ)غریب عوام کو بجلی کاایک اوجھٹکا،بجلی کی قیمتوںمیں فی یونٹ 3 روپے 25 پیسے اضافہ کرکے عوام کے اوسان خطاکردئیے گئے،یہ اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو جون،جولائی اوراگست کے تین ماہ کیلئے کیاگیا ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،عوامی حلقوں کاکہنا ہے  کہ غریب لوگ پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں اوران کی قوت خرید مکمل طورپر ختم ہوچکی ہے اورہرچند دنوں کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کاخون چوسنے کے مترادف ہے،سوئی گیس کے بل پہلے سے عوام کی پہنچ باہر ہوچکے ہیں اورکئی گیس صارفین نے گیس کااستعمال  کو ترک کردیا ہے،ایسے میں اب غریب عوام پر بجلی بم گراکر رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے،عوامی،کاروباری اورسیاحتی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیاجائے۔

مزیدخبریں