بیول(نامہ نگار)روز مرہ استعمال کی اشیا میں خود ساختہ اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاجر اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی سرکاری ریٹ لسٹوں سے زیادہ ریٹ لگانے والے دکانداروں کو معاف نہیں کیا جائے گا ٹرانسپورٹر بھی خود بخود کرایوں میں کمی کر دیں تو بہتر ہے بالخصوص سبزی فروشوں اور قصائی برادری کی شکایتیں زیادہ ارہی ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خود بخود اشیا کی قیمتیں سرکاری ریٹ کے مطابق کر دی ورنہ مجبورا قانون کو حرکت میں انا پڑے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضرظہور نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما شیخ طارق محمود سیٹھی سے بات چیت کرتے ہوئے کی اس موقع پر شیخ طارق محمود سیٹھی نے بے ہول کے مسائل سے اگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔