گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ نے شادی ہال اور مارکی کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی شادی ہال اور مارکی مالکان حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کریں ادھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ عامرمسعود نے فروٹ سبزی اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 35 ہزار جرمانہ عائد کیے اور کہا کہ سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی ہوگی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کو فروخت کیا جائے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گراں فروشی ہرسبزی فروٹ، قصابوں کو جرمانے عائد
Jun 02, 2024