ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گڈزفارورڈنگ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرحاجی جمشیداختراعوان اوراڈہ یونین متحدہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رابطہ سیکر ٹری حاجی ملک یاسرمحمودنے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ معدنیات پنجاب کے زیرانتظام راولپنڈی ڈویژن میںا یکسا ئزڈیوٹی اوررائلٹی کے نام پرہونے والی بندربانٹ کافی الفورنوٹس لیں، پرائیویٹ ٹھیکیداری کمپنیا ں سرکاری افسران کے ساتھ مل کرمحکمہ معدنیا ت پنجاب میںمختلف ٹیکسوں کے نام پرجووصو لیاںکر رہی ہیں وہ سراسرغیرقانونی ہیں، محکمہ معدنیا ت کوباا ثرشخصیات کی بدولت کروڑوںروپے کانقصان دیا جارہا ہے،اس سلسلے میںمتعلقہ ذمہ دارحکام خاص مصلحتوںکے تحت خاموش ہیں،حاجی جمشید اختراعوان مرکزی صدرنے مزیدکہاکہ وزیراعلی پنجا ب کی فی الفورمداخلت سے ہی محکمہ معدنیات پنجاب کی چھتری تلے حکومت کوکروڑوںروپے کے دیئے جانے والے بھاری نقصا ن کوروکاجاسکتاہے۔ ضلع اٹک اورضلع راولپنڈی میں جو کھیل کھیلاجارہا ہے،اس کا راستہ روکنے کیلئے قانو ن کے مطابق محکمہ معدنیات پنجاب ایکسائز ڈیوٹی اوررائلٹی کے ٹھیکوںکواوپن نیلام کرے۔