چیئر مین سی ڈی اے کا مختلف سیکٹرز کا دورہ،تر قیا تی کا مو ں کا جا ئزہ

Jun 02, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار) چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ سیکٹر C-14، C-15، C-16 اور سیکٹر I-12 دورہ کیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے انجنئرنگ ونگ کے سینئر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ چیئر مین سی دی اے محمد علی رندھا وا نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-14میں  90 دن میں انفراسٹرکچر  بشمول کلورٹس کی تعمیر، سیوریج سسٹم، سڑکوں اور گلیوں تکی تعمیر سمیت تمام کا موں کو مکمل کیا جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا اپنے محل وقوع،آسان رسائی اور مارگلہ ہلز کے قدرتی نظاروں کی وجہ سے سیکٹر C-14 انتہائی خو بصورتی کا حا مل ہے  اس لیے ترقیاتی کا موں کو مکمل کیا جائے تا کہ الاٹی جلد از جلد یہاں اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔ چیئر مین سی ڈی اے نے  انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ فوری طور پر آئیسکو سے رابطہ کر کے سیکٹر C-14 میں بجلی کی فراہم کی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی تمام ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کروائی جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکٹر C-16کا بھی دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ C-16کے دو سب سیکٹر پر کام شروع کیا گیا تھا تاہم گزشتہ پانچ ماہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر ترقیاتی کام بند پڑا ہے۔چئیر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر مین فوری طور پر ترقیاتی کام بحال کئے جائئں۔ انہوں نے ہدایت کی سیکٹر C-15 میں ترقیاتی کاموں کو ہر صورت پانچ ماہ میں مکمل کیا جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کے ہمراہ سیکٹر I-12 کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر I-12میں ڈمپننگ سائٹ سے کوڑے کی منتقلی کا کام بلا تا خیر شروع کیا جائے۔ انہوں نے سیکٹر کے دیگر تعمیراتی کا موں کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر انجینئرنگ ونگ کی کو ششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر I-12 سے غیر قا نونی قا بضین کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایک ہفتے کے دوران سیکٹر سے تمام تجاوزات کا خا تمہ کیا جائے۔ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر I-12  ڈمپنگ سائٹ سے کوڑے کر کٹ کی شفٹٹنگ کاکام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ  مرکز I-12کو مکمل طور ڈویلپ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں