سردار ایاز صادق نے سی پی این ای  کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

Jun 02, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارشاد احمد عارف کو بطور صدر اور اعجاز الحق کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔  اسپیکر قومی اسمبلینے  سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک  خواہشات کا اظہار کیا  ۔ اسپیکر نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سی پی این ای کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  امید ہے کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں پرنٹ میڈیا کی  ترقی و فروغ  کیلئے بھرپور کردار  اداکرینگے،پارلیمان نے ہمیشہ ملک میں  اظہار رائے کی آزادی اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے ہیں

مزیدخبریں