اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی سے منسوب جعلسازی کے خلاف آگاہی مہم کے دوارن کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 8171 سے اپنے مستحقین کو پیغامات بھیجتا ہے، ہمارہ یہ ایک ہی نمبر ہے جس سے پیغام دیا جاتا بے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسوب تمام دوسرے نمبروں سے آنے والے پیغامات فراڈ ہیں، 8171کے علاوہ آنے پیغامات کو نظر انداز کریں یا سائبر کرائم کو رپورٹ کریں۔