گورنر پنجاب سے ضلع خوشاب کے پی پی وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی  

لاہور( نوائے وقت رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پی پی پی ضلع خوشاب کے وفد سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،جس  میں ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حاجی ظل حسنین ، ملک محمد علی و دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کو مبارکباد دی اور اپنے ضلع کے مسائل کے حل لئے گذارشات پیش کیں۔گورنر پنجاب کی وفد سے یونیورسٹی آف خوشاب، لفٹ ایریگیشن سسٹم، راجڑ تا کٹھہ لنک روڈ، نوشہرہ ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی و سبزی منڈی خالق آباد تا کٹھوائی ون وے روڈ و دیگر ضلع خوشاب کو درپیش مسائل اور انتظامی امور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے مکمل حمایت اور ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء کی طرف سے گورنر پنجاب کو دورہ خوشاب کی دعوت دی گئی جس کو گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...