اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی ٹیم نے یواے ای میں منعقد کوالیفائی راؤنڈ میں کامیاب ہوکر کینیڈا کے شہر ٹرم پلینٹ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم پاکستان بال اینڈ ڈک ہاکی ٹیم کو دورہ کینیڈا کے لیے ویزوں میں تاخیر کا سامنا ہے اور ابھی تک ٹیم اور افیشلز کو کینیڈا کے ویزے جاری نہیں کئے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ہفتوں سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے ابھی تک ایمبیسی سے کوئی رسپانس نہیں آیا جبکہ ایونٹ میں ٹوٹل چار دن باقی ہے یہ ایونٹ کینیڈا کے شہر ٹرم پلینٹ میں پانچ سے اٹھ جون کو منعقد ہونا ہے