اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)وِیمن یونیورسٹی مردان کی ایم فل اور بی ایس اردو کی طالبات نے صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر رانی کی سربراہی میں اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اْن کے ہمراہ فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عاصمہ، محترمہ سلمٰی محبوب اور محترمہ سکینہ صدیق بھی موجود تھیں۔ اکادمی کے نائب ناظم محمد عاصم بٹ اور لائبریرین نصیر الدین ا?ذر سعید نے انھیں خوش ا?مد ید کہا اور اکادمی کے اغراض و مقاصد نیر سرگرمیوں کے بارے بتایا۔ طالبات نے ہال آف فیم اور اکادمی سٹوڈیو کا دورہ بھی کیا۔ طالبات نے صدر نشین اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نشین (جو کہ اکادمی ادبیات پاکستان کی پہلی خاتون صدرنشین ہیں) نیطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی نئی نسل کو ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔