پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی منظوری دی۔انتظامیہ کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی منظوری دی گئی ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آج سے ہی گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر شہروں کے عوام نے بھی پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی معمولی کمی کی ہے۔
اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی
Jun 02, 2024 | 11:09